نیئربخاری

پیپلزپارٹی حکومت کے خاتمے کے فیصلے پر قائم ہے۔ نیئربخاری

لاہور (پاک صحافت) نیئربخاری کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے فیصلے پر قائم ہے اور اس کے لئے اپنی احتجاجی تحریک جاری رکھے گی۔ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کا مقابلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنماوں سید نیئربخاری نے کہا ہے کہ آج ملک بھر میں مہنگائی روز بروز بڑھ رہی ہے جبکہ غریب شہری پستا جارہا ہے۔ ایسی صورت حال میں حکومت کو گھر بھیجنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ حکومت سے عوام کو نجات دلانے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

نیئربخاری کا مزید کہنا ہے کہ ہم نہ ڈیل پر یقین رکھتے ہیں اور نہ ہی ڈھیل پر۔ ہم کسی کے ماتحت نہیں کہ ہمیں کوئی شوکاز نوٹس بھیجے۔ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ قائم رہے۔ سینیٹ میں ہماری اکثریت تھی اس لئے ہم نے اپنا اپوزیشن لیڈر بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے اصولوں پر چلتے ہوئے عوام کی رہنمائی جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے