اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا عوام کے نام اہم پیغام

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ عمران نیازی کے اس ساڑھے تین سالہ دور میں پاکستان میں سب سے اونچی سطح پر مہنگائی ایک سچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدترین غربت ایک سچ ہے۔ اس حکومت کے دور میں۔۔ عمران نیازی کے دور میں بدترین کرپشن ایک سچ ہے۔ عمران نیازی کے بدترین دور میں عام آدمی اور غریب آدمی کے ساتھ ظالمانہ رویہ ایک سچ ہے ۔ میرے بزگو۔بھائیو۔ بہنوں۔۔ اٹھو اور اس مہنگائی مکاﺅ مارچ میں جوق در جوق شامل ہوں تاکہ اس کرپٹ اور لوٹ مار میں ملوث اس حکومت کا سیاسی اور آئینی طریقے سے خاتمہ کرکے پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کا مستقبل بچالیں۔ اللہ تعالی آپ کی اس ہمت اور ان کاوشوں کو کامیاب کرے گا۔ ان شاءاللہ پاکستان زندہ باد۔ قائداعظم زندہ باد۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

امریکہ کو پاکستان کی بجائے اسرائیل پر پابندیاں لگانی چاہئیں، خواجہ آصف

(پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکہ کو پاکستان کی بجائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے