مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ نے بحریہ ٹاون میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کیخلاف سخت احکامات جاری کردئے

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ نے گزشتہ روز بحریہ ٹاون کراچی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف سخت احکامات جاری کردئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بحریہ ٹاون میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی میں ملوث تمام افراد کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بحریہ ٹاون کراچی کو زمین سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی ہے۔ کسی کو توڑ پھوڑ کا حق نہیں ہے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا ہے کہ احتجاج مظاہرین کا حق ہے مگر املاک کو نقصان پہنچانے پر ایکشن ہوگا۔ لوگوں کو بھڑکانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی اور تحقیقات کے بعد ملوث افراد کو سزا دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے