پی ایس ایل 6

پی ایس ایل 6 ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد یونائٹڈز کو 157 رنز کا ہدف

کراچی (پا ک صحافت) پاکستان سپر لیگ 6 میں کرکٹ ٹیموں کے درمیان مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے،  پی ایس ایل 6 میں آج ہونے والے مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹد کو 157 رنز کا ہدف دیا ہے۔  خیال رہے کہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی 54 رنز کی اننگز میں 4 چھکے اور تین چوکے شامل تھے، سرفراز نے افتخار احمد کے ایک ہی اوور میں 4 چھکے لگائے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 کے بارہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 157 رنز کا ہدف دیا، کپتان سرفراز احمد نے 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ خیال رہے کہ  اوپنر سیم ایوب ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور صرف 5 رنز بنا کر حسن علی کو وکٹ دے بیٹھے، کیمرن ڈیلپورٹ کو ایک رن پر فہیم اشرف نے پویلین کی راہ دکھائی، فاف ڈوپلیسی 17 رنز بناسکے۔ اعظم خان 4 رنز بنا کر فہیم اشرف کا نشانہ بنے، بین کٹنگ نے 23 رنز کی اننگز کھیلی زاہد محمود 5 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، محمد نواز نے 31 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے تین اور حسن علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، روحیل نذیر اور موسیٰ خان کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے ایک تبدیلی کرکے نسیم شاہ کو شامل ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے گلیڈی ایٹرز کو کم اسکور تک محدود رکھیں جبکہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے یونائیٹڈ کو بڑا ہدف دیں اور پہلی کامیابی حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے