عراق میں موجود امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے کی ویڈیو جاری، امریکہ نے ایرانی میزائل کی طاقت کا اعتراف کرلیا

عراق میں موجود امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے کی ویڈیو جاری، امریکہ نے ایرانی میزائل کی طاقت کا اعتراف کرلیا

بغداد (پاک صحافت) ایران کی جانب سے عراق میں 13 ماہ قبل امریکی بیس پر ہونے والے ایرانی میزائل حملے کی نئی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس کے بعد امریکہ نے ان حملوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ایرانی میزائل شدید خطرناک اور طاقتور ہیں جن کا مقابلہ کرنا بہت سخت ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فورسز کے کمانڈرجنرل مکنزی کا کہنا ہے کہ حملے سے اندازہ ہوا، ایران کے میزائل کتنے خطرناک ہیں، امریکی بیس پر اس سے بڑا حملہ نہیں دیکھا۔

واضح رہے کہ ایران نے آپریشن سلیمانی کے نام سے عراق میں 2 امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا جس میں عین الاسد ائر بیس اور اربیل فوجی اڈے پر حملوں میں 80 امریکی فوجی ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے جن میں کافی زیادہ ایسے فوجی بھی تھے جو ذہنی طور پر بیمار ہوگئے تھے جبکہ کچھ ہیلی کاپٹرز اور دیگر جنگی سامان کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

ایران کی جانب سے مقامی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے عراق میں 2 فوجی اڈوں پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے 15 میزائل داغے گئے اور ایران کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ کوئی میزائل روکا نہیں جاسکا۔

پاسداران انقلاب نے امریکا کو دوبارہ جارحیت پر شدید ردعمل کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ یہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر جوابی کارروائی ہے، اس حملے کا نام آپریشن سلیمانی رکھا گیا ہے، ملٹری بیس پر کامیاب حملہ کیا گیا ہے اور امریکا نے جارحیت کی تو تباہ کن ردعمل دیں گے، ایران کی نظر خطے میں موجود 100 اہداف پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلنکن

بیجنگ-واشنگٹن تنازعات کا انتظام؛ امریکی وزیر خارجہ کی میزبانی میں بیجنگ کا ہدف

پاک صحافت چینی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے بیجنگ واشنگٹن تعلقات میں مسلسل تنازعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے