فردین خان

فردین خان کی ایک بار پھر بالی وڈ میں انٹری

ممبئی (پاک صحافت) بالی وڈ کے مشہور اداکار فردین خان طویل عرصے بعد ایک بار پھر بالی وڈ  کی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار فردین خان  بہت مشہور کامیڈی فلم ’نو انٹری‘ کے سیکیول میں نظر آئیں گے۔ خیال رہے کہ اداکار فردین خان کو موٹاپے نے بالی ووڈ سے دور کردیا تھا، 2010 میں آخری فلم کے بعد فردین خان موٹاپے کا شکار ہوگئے اور فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

تفصیلات کے مطاق گزشتہ دنوں اداکار کی موٹاپے سے نجات حاصل کرنے کے بعد سلم اور اسمارٹ انداز میں تصویر نے سوشل میڈیا سمیت بالی ووڈ میں بھی ہلچل مچادی تھی جس کے بعد اب خبریں ہیں کہ فردین خان ایک بار پھر مشہور کامیڈی فلم ’نو انٹری‘ کے سیکیول میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ فلم کے ہدایت کار انیس بزمی نے فلم ’نو انٹری‘ کا سیکیول بنانے کا اشارہ دیا ہے جس کا نام ’نو انٹری میں انٹری‘ ہوگا، ایک انٹرویو میں انیس بزمی نے کہا کہ موٹاپے سے چھٹکارے کے بعد فردین خان کی تصویر دیکھیں جس میں وہ کافی اسمارٹ نظر آرہے ہیں جب کہ گزشتہ دنوں فردین مین مجھے کال بھی کی تھی جس پر میں نے کہا کہ نو انٹری کے سیکیول بنانے کا ارادہ ہے تاہم بس بونی کپور کا انتظار کررہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے