ایرانی سپریم لیڈر نے ایٹمی معاہدے میں واپسی کے لیئے اہم شرط کا اعلان کردیا

ایرانی سپریم لیڈر نے ایٹمی معاہدے میں واپسی کے لیئے اہم شرط کا اعلان کردیا

تہران (پاک صحافت) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایٹمی معاہدے میں واپسی کے لیئے اہم شرط کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے پر ابھی صرف ایران نے عمل کیا ہے امریکہ اور تین یورپی ممالک نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل نہیں کیا اگر وہ معاہدے کے مطابق عمل کریں گے ہم بھی معاہدے کے مطابق عمل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ ایران دوبارہ مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرے توامریکہ کو پہلے تمام پابندیوں کو ختم کرنا چاہیے اگر ہم امریکی پابندیوں کے خاتمہ سے مطمئن ہوگئے تو ہم اپنے وعدوں پر دوبارہ عمل شروع کردیں گے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ ہم امریکی پابندیوں کے خاتمہ کو کاغذی شکل میں نہیں بلکہ عملی شکل میں دیکھنا چاہتے ہیں  اگر ایرانی حکام امریکہ کی پابندیوں کے خاتمہ سے مطمئن ہوگئے تو ایران بھی مشترکہ ایٹمی معاہدے پر دوبارہ عمل شروع کردےگا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے امریکہ کے موجودہ حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں رونما ہونے والےواقعات اور امریکہ پر قریبی نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی معاشرہ اندرونی طور پر تباہ ہوچکا ہے اور امریکہ کی عالمی ساکھ بھی ختم ہوچکی ہے، اسرائیل اور امریکی اتحادی ملکوں میں اضطراب اس بات کا مظہر ہے کہ امریکہ سرعت کے ساتھ زوال کی طرف بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیگاسس

اسرائیلی پیگاسس سافٹ ویئر کیساتھ پولش حکومت کی وسیع پیمانے پر جاسوسی

(پاک صحافت) پولش پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا ہے کہ 2017 اور 2023 کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے