پاکستان جنوبی افریقا

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا، تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا تیسرا  اور فیصلہ کن میچ آج ہورہا ہے،  تاہم فیصلہ کن معرکے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ خیال رہے کہ دوسری جانب جنوبی افریقی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور بورجن فورٹیون کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ جبکہ اس اہم میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ افتخار احمد، خوشدل شاہ او ر حار ث رؤف کو ‏ڈراپ کر کے حسن علی اور آصف علی کو شامل کیا گیا ہے جب کہ زاہد محمود ڈیبیو کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستانی کپتان بابراعظم نے ٹاس ‏جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ تاہم تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان کے خلاف 48 رنز پر جنوبی افریقی کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی،  زاہد محمود اور محمد نواز نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں، حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان ٹیم  نے پلٹ کر وار کرتے ہوئے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی اور سیریز برابر کردی، قذافی اسٹیڈیم میں پروٹیز  نے دورہ پاکستان میں پہلی فتح حاصل کی۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 145 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، جنوبی افریقہ کی جانب سے ریزا ہینڈرکس اور وین بجوین نے 42، 42 رنز کی ذمہ دار اننگز کھیلی، ڈیوڈ ملر 25 اور کپتان ہینرک کلاسن 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ خیال رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تین رنز سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے