برکس بلاک

پاکستان نے برکس بلاک 2024 میں شمولیت کیلئے درخواست دیدی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے برکس بلاک 2024 میں شمولیت کے لیے درخواست دے دی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران پاکستان کی درخواست کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس اور چین رکنیت حاصل کرنے میں پاکستان کی مدد کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے یہ فیصلہ جوہانسبرگ میں برکس سے متعلق پیشرفت کاجائزہ لینے کے بعد کیا، امید کرتے ہیں کہ برکس کی طرف سے ہماری درخواست پر عمل کیا جائے گا۔

دوسری جانب روس میں پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے کہا کہ رکنیت کے عمل کے دوران پاکستان روس کی مدد پر اعتماد کررہا ہے۔

برکس برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا پر مشتمل گروپ ہے اور اس میں اس سال اگست میں 13 سال بعد توسیع کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے