نظام شمسی

ماہرین فلکیات کی جانب سے نظام شمسی سے باہر بھانپ اڑاتے سیارے دریافت

کیلیفورنیا (پاک صحافت) ماہرین فلکیات کی جانب  سے نظام شمسی سے باہر بھانپ اڑاتے دو  چھوٹے سیارے دریافت کئے گئے ہیں۔  ماہرین کے مطابق ان سیاروں میں سے دراصل    ان کا ایٹماسفیئر خارج ہو رہا ہے، جو بالکل اس طرح خارج ہو رہا ہے جس طرح ابلتے پانی کے برتن سے بھانپ نکلتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیارے ممکنہ طور پر ’سُپر ارتھ‘ میں بدل رہے ہیں کیوں کہ قریبی ستاروں سے نکلتی شعائیں ان کے پھولے ہوئے ایٹماسفیئر کو ختم کر رہی ہیں اور گرم گیسز کو نکال رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق منی-نیپچونز کا نام پانے والے یہ سیارے، جن کی بڑی، چٹانی بنیادیں گیسز کی موٹی تہہ سے ڈھکی ہوئی ہیں، نظامِ شمسی کے آٹھویں سیارے یعنی نیپچون سے چھوٹے لیکن بھاری ہیں۔

واضح رہے کہ یہ نظام شمسی کے باہر دیکھی جانے والی دو عام اقسام میں سے ایک سے تعلق رکھتے ہیں جو چھوٹے اور چٹانی ہوتے ہیں اور اپنے مرکزی ستارے کے قریب گردش کر رہے ہوتے ہیں۔ دوسری قسم super-Earths کی ہوتی ہے جن کا سائز ہماری زمین سے 1.75 گُنا بڑا ہوسکتا ہے۔ جبکہ منی-نیپچون عین ممکن ہے، زمین کے سائز سے دو اور چار گُنا بڑے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے