حمزہ شہباز

ناکام و نااہل حکومت کو گھر بھیجنے میں ہی عوام کی عافیت ہے۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و ناکام حکومت کو جلد از جلد گھر بھیجنے میں ہی عوام کی بھلائی ہے، حکومت کو عوامی مسائل کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے لاہور میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت پر اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز شریف نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ قاتل ڈور پھرنے سے 22 سالہ نوجوان اور والدین کے اکلوتے سہارے کی ہلاکت نہایت افسوسناک ہے۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ اقتدار کے مزے لوٹتے نااہل حکمرانوں کو عوام کے جان و مال کی پرواہ نہیں، بڑھتے جرائم، ڈینگی سے اموات، سانحہ مری سمیت اس حکومت کی انسانی جان کے تحفظ میں ناکامیوں کی ایک لمبی فہرست ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے