نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اعظم خان انتقال کر گئے

پشاور (پاک صحافت) خیبر پختون خوا کے نگراں وزیرِ اعلیٰ محمد اعظم خان انتقال کر گئے۔ خیال رہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اعظم خان کو ڈائریا کی شکایت پر طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث گزشتہ شب پشاور میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس لایا گیا تھا جہاں آج ان کا انتقال ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق اعظم خان کی میت نجی اسپتال سے آبائی علاقہ پڑانگ چارسدہ کے لیے روانہ کی گئی جہاں ان کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کے سابق سیکریٹری کنور دلشاد نے کہا ہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کے انتقال کے بعد صوبائی کابینہ تحلیل ہوچکی ہے۔ کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ صوبے کے تمام اختیارات گورنر کے پاس چلے گئے۔

واضح رہے کہ اعظم خان نے 21 جنوری 2023ء کو بطور نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا حلف اٹھایا تھا۔ اعظم خان نے پشاور یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کی تھی۔ اعظم خان ریٹائرڈ بیوروکریٹ تھے، انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور کمشنر کے عہدوں پر بھی کام کیا تھا۔ وہ چیف سیکریٹری اور مختلف وزارتوں کے سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے