کورونا وائرس

ملک میں کورونا سے مزید 113 افراد جاں بحق، 4400 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید113 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18070ہو گئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4414 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد  8 لاکھ 29933 تک جا پہنچی ہے، جبکہ فعال کیسز کی تعداد 89661 ہے۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5193 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 22202 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.74 فیصد رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 284738 ہوگئی ہے جب کہ 4658 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں، جبکہ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 304889 ہے اور 8550 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 22528 اور ہلاکتیں 237 ہو چکی ہیں۔ پورٹل کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 119277 اور 3350 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 17297 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 477 افراد انتقال کر گئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5312 اور 107 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 75892 ہے اور اب تک 691 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے