حیران کن فوائد

انگور کھانے کے حیران کن فوائد

واشنگٹن (پاک صحافت) طبی ماہرین کی جانب سے انگور کھانے کے ایسے فوائد بتائے گئے ہیں، جنہیں سن کر آپ بھی حیران ہوجائیں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انگوروں میں قدرتی طور پر جلد کو جھلسنے سے بچانے اور جلد کے سرطان کو دور رکھنے والے کیمکل پائے جاتےہیں۔ خیال رہے کہ اس بات کا انکشاف ایک سروے کے بعد ہوا ہے جس کی تفصیل جرنل آف امریکن ڈرماٹولوجی میں شائع ہوئی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق انسانوں میں دیکھا گیا ہے کہ اگر انگوروں کی مناسب مقدار کا استعمال جاری رکھا جائے تو دھوپ میں موجود بالائے بنفشی (الٹراوائلٹ) شعاعوں سے جھلسنے کا عمل کم ہوجاتا ہے اور خلوی سطح پر اس کے نقصانات بھی کم ہوسکتےہیں۔ خیال ہے کہ انگوروں میں قیمتی قدرتی مرکبات پولی فینولز اس کی وجہ ہیں۔ اس ضمن میں یونیورسٹی آف البامہ کے ماہر کریگ ایلمٹس نے 14 روز تک ڈھائی کپ انگوروں کا پاؤڈر مختلف رضاکاروں کو کھلایا۔

واضح رہے کہ یہ لوگ دھوپ میں کام کاج کے عادی تھےاور اس دوران ان کے چہرے پر بالائے بنفشی (الٹراوائلٹ) شعاعوں کے نقصان کا جائزہ لیا جاتا رہا۔ اسی طرح جلد کی ان شعاعوں کے خلاف مزاحمت کو بھی نوٹ کیا گیا۔ جلد کی طبی اصطلاح میں یہ عمل جلد کی سرخی کو ظاہر کرتا ہے۔ مطالعہ ختم ہونے کے دوہفتے بعد تمام شرکا کے جلد کی بایوپسی کی گئی اور اس پر غور کیا گیا معلوم ہوا کہ جن افراد نے انگوروں کا سفوف استعمال کیا تھا دیگر کے مقابلے میں ڈی این اے کی سطح پر ان میں جھلسن اور ڈی این اے کی ٹوٹ پھوٹ بہت کم دیکھی گئی۔

خیال رہے کہ اسی طرح حیرت انگیز طور پر جلد کے خلیات مردہ ہونے کی شرح کم تھی اور جلن کی وجہ بننے والے بایومارکر بھی بڑھنے نہ پائے۔ اس طرح کہا جاسکتا ہے کہ انگور نہایت بنیادی سطح پر جلد کو دھوپ کے نقصان سے بچاتے ہیں اور یہ ایک جادوئی اثر ہے۔ اسی طرح کہا جاسکتا ہے کہ انگوروں کا استعمال جلد کے کینسر کو روکنے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ جلد پر دھوپ پڑنے سے ہی جو نقصان ہوتا ہے اس سے کینسر کی بنیاد پڑجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے