کرکٹ

انگلینڈ کی ٹیم کا بھارت کے خلاف انہتائی دلیرانا قدم

چنئی (پاک صحافت) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے بھارتی ٹیم کے خلاف انتہائی دلیرانہ قدم اٹھاتے ہوئے اپنے اہم ہتھیار جیمز اینڈرسن کو بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ چنئی ٹیسٹ میں ریورس سوئنگ کے ساتھ 3 اہم وکٹیں لے کر کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے فاسٹ بولر کو ‏آرام کی غرض سے دوسرے ٹیسٹ میں نہیں کھیلایا جائے گا اور خود پیسر نے بھی اس فیصلے کو قبول کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے کیونکہ اینڈرسن کی کارکردگی شاندار رہی ہے لیکن ‏ہمیں احتیاط برتنی ہے۔ یاد رہے کہ بھارت کے خلاف 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں زیادہ وقفہ نہیں رکھا گیا اور رواں سال آسٹریلیا سے ایشز کے ‏پیش نظر اہم کھلاڑیوں کو احتیاط کے ساتھ استعمال کرنے کی پالیسی اختیار کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے بھارت کو چنئی ٹیسٹ میں227 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ‏کی، 420 رنز ‏کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 192رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ انگلینڈ کے جیک لیچ نے چار اور فاسٹ بولر جیمز اینڈریسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انگلش کپتان جو روٹ ‏‏کو شاندار ڈبل سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے