ڈاکٹر عبدالقدیر خان

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے رویے پر اظہار افسوس

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اب تک وزیراعظم عمران خان سمیت کابینہ کے کسی فرد کی جانب سے خیریت دریافت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان گزشتہ کئی دنوں سے اسپتال میں داخل ہیں جبکہ ان کی طبیعت بھی کافی بگڑ گئی تھی۔ لیکن اب تک کسی بھی ذمہ دار حکومتی شخصیت نے ان کی خیریت تک دریافت نہیں کی ہے۔

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں ہسپتال میں زیر علاج ہوں لیکن وزیراعظم عمران خان سمیت کسی کابینہ رکن نے میری خیریت دریافت نہیں کی، مجھے اس بات کا افسوس ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے مزید کہا ہے کہ کسی ایک بھی سرکاری عہدیدار نے انھیں ٹیلی فون تک نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے