حملے سے بچنے کا طریقہ

کتے کے حملے سے بچاؤ کے طریقے

کراچی (پاک صحافت) کتا ایک ایسا جانور ہے جو کبھی بھی حملہ کر سکتے ہے، اور اکثر لوگ کتوں کے حملے کی زد میں بھی آچکے ہیں، تاہم کچھ افراد ایسے بھی ہیں جو مختلف طریقے استعال کرتے ہوئے خود کتوں کے حملے سے محفوظ بنا لیتے ہیں، اور کچھ افراد حواس باختہ ہوکر ایسی حرکتیں کرتے ہیں کہ کتا اس پر حملہ کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔ آئیے آج ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتاتے ہیں جس سے آپ کتوں کے حملے سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ (1) غصے میں بھپرے کتے کو مسکرا کر مت دیکھیں کیونکہ دانت نکال کر ہنسنے کو کتا چیلنج کے طور پر لیتا ہے۔ (2) کتے کو اپنی سمت بڑھتا دیکھ کر ہرگز خوفزدہ نہ ہوں اور خود کو پرسکون رکھنے کی کوشش کریں اگرچہ یہ ایسے حالات میں خود پر قابو رکھنا انتہائی مشکل ہوتا ہے لیکن اگر آپ چیخیں گے، اپنے بازو ہلائیں گے یا دوڑ لگائیں گے تو کتا آپ کو شکار سمجھ کر جھپٹے گا اور حملہ کردے گا۔ (3) اگر آپ جاگنگ کررہے ہیں اور کتے سے سامنا ہوجائے تو اپنی رفتار آہستہ کرکے مخالف سمت میں چہل قدمی کریں اور ساتھ ہی کن آنکھوں سے کتے کو بھی دیکھتے رہیں۔

(4) کتے کی آنکھوں میں آنکھیں مت ڈالیں کیونکہ کتے اسے اپنے لیے خطرہ سمجھتے ہیں اور حملہ کردیتے ہیں لہذا اگر آپ کتے کو نظر میں رکھتے ہوئے اس کی آنکھوں میں نہیں دیکھیں گے تو وہ ممکنہ طور پر آپ کی جان بخش دے گا۔ (5) کتے کی توجہ بھٹکائیں اور اس کام کےلیے اسے چبانے کے لیے کچھ دے دیں جیسے جوتا، بوتل یا کچھ بھی، اس سے کتے کی توجہ کچھ دیر کے لیے بھٹک جائے گی اور آپ کو وہاں سے نکلنے کے لیے وقت مل جائے گا۔ (6) کتے کو دور بھگائیں اور زور دار آواز میں اسے وہاں سے چلے جانے کو کہیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ مضبوط اور پراعتماد آواز گلے سے نکلنی چاہئے۔

(7) کپڑے سے مدد لیں اور اپنی جانب بڑھتے ہوئے کتے کے چہرے کو کپڑے سے ڈھانپ دیں۔ (8) کتے کے حملے کی صورت میں اپنے اہم اعضا کو محفوظ بنائیں اور گلے کو ہاتھوں سے ڈھانپ لیں کیونکہ یہ انسانی جسم کا انتہائی حساس حصہ ہوتا ہے جہاں متعدد رگیں اور شریانیں ہوتی ہیں، اگر کتے کا کاٹنا یقینی ہو تو بہتر ہے کہ یہ کہنی یا ٹانگ زیادہ محفوظ سمجھے جاسکتے ہیں۔ (9) کتے کے حملے کی صورت میں جسمانی طاقت کا استعمال بھی موثر ثابت ہوسکتا ہے اور اگر کتے ایک سے زیادہ ہوں تو بتائی گئی ہدایات پر عمل کریں اور بھاگنے سے گریز کریں تاکہ وہ آپ کا پیچھا نہ کرسکیں اور انہیں اپنے گرد گھیرا نہ بنانے دیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے