معاون خصوصی

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات امریکی شہری نکلے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم عمران خان کے ایک اور معاون خصوصی دہری شہریت کے حامل نکلے، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات رؤف حسن امریکی شہری ہیں۔ ذرائع کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات رؤف حسن کے اثاثوں سے متعلق کابینہ ڈویژن کی جانب سے تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات رؤف حسن امریکی گرین کارڈ ہولڈر نکلے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جاری کردہ دستیاب دستاویز کے  مطابق رؤف حسن نے 96 لاکھ 51 ہزار 450 روپے نقدی ظاہر کی ہے۔ رؤف حسن نے بینک بیلنس 12 لاکھ 50 ہزار 177 روپے ظاہر کیا ہے۔فرنیچر سمیت دیگر ذاتی سامان کی مالیت 50 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے۔ جاری کی گئیں دستاویز کے مطابق رؤف حسن گاڑی، گھر، زیورات سمیت کسی جائیداد کے مالک نہیں۔ رؤف حسن کے اثاثوں میں کوئی سرمایہ کاری ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ کے مستعفی ہونے کے بعد رؤف حسن کا اس عہدے پر تقرر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل وزیر اعظم کے دو معاونین خصوصی تانیہ ایدروس اور ڈاکٹر ظفر مرزا دہری شہریت سامنے آنے پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے