سلمان خان

سانپ نے مجھے تین بار ڈسا، وہ ایک زہریلا سانپ تھا، سلمان خان

ممبئی (پاک صحافت) بالی وڈ کے دبنگ اداکر سلمان خان سانپ کے ڈسنے کے بعد پہلی بار منظرِ عام پر آگئے اور سانپ کے ڈسنے سے متعلق مداحوں کو بتایا۔ سلمان خان کا کہنا ہے کہ سانپ کو بھگانے کی کوشش کے دوران وہ میرے ہاتھ پر چڑھ گیا اور اس نے 3 مرتبہ مجھے ڈسا،  وہ ایک طرح کا زہریلا سانپ تھا، مجھے 6 گھنٹے اسپتال میں رکھا گیا، اب میں پہلے سے کافی بہتر ہوں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے واقعے سے متعلق بتایا کہ سانپ جب میرے فارم ہاؤس میں گھسا تو میں اسے دیکھ چکا تھا، میں نے ایک چھڑی کی مدد سے اسے باہر نکالنے کی کوشش کی۔ خیال رہے کہ سلمان خان اپنی سالگرہ کی تیارویوں کے لئے اپنے فارم ہاؤس پر موجود ہیں۔

واضح رہے  کہ سلمان خان ان دنوں 56 ویں سالگرہ منانے کے لیے اپنے فارم ہاؤس میں ہیں جہاں ان کے ہمراہ دوست اور اہلخانہ بھی موجود ہیں۔ بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو 25 دسمبر بروز ہفتے کی شب سانپ نے ڈسا تھا جس کے بعد انہیں ممبئی کے اسپتال لے جایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے