پی سی بی

پی سی بی نے دورہ جنوبی افریقا کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ جنوبی افریقا کا شیڈول جاری کردیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دورہ جنوبی افریقا کے بعد قومی ٹیم زمبابوے روانہ ہو جائے گی جہاں 17 اپریل سے سیریز شروع ہو گی، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان ٹیم نے ابتدائی طور پر گزشتہ برس اکتوبر میں جنوبی افریقا کا دورہ کرنا تھا لیکن کووڈ 19 کی وجہ سے دورہ ممکن نہیں ہو سکا تھا، اب اسے اپریل کے لیے ری شیڈول کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ  (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم اپریل میں جنوبی افریقا کے خلاف وائٹ بال کرکٹ کی سیریز کھیلے گی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوی  قبل کووڈ 19 کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا جائے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقا میں میچز دو شہروں جوہانسبرگ اور سینچورین میں کھیلے گی، تین ون ڈے میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ شیڈول کے مطابق ون ڈے میچز دو اپریل کو سینچورین، 4 اپریل کو جوہانسبرگ اور 7 اپریل کو سینچورین میں ہوں گے، 10 اور 12 اپریل کو ٹی ٹوئنٹی میچز وانڈررز اسٹیڈیم جوہانسبرگ جبکہ 14 اور 16 اپریل کو سینچورین میں ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل تھے لیکن جنوبی افریقا کی درخواست پر ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقی بورڈ کے ساتھ تعلقات مضوط اور دیرپا ہیں، کامیاب دورے کے لیے پرامید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے