آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری

لاہور (پاک صحافت) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پانچ درجے ترقی کے بعد گیارہویں پوزیشن پر آگئے۔ آئی سی سی کی بلے بازوں کی رینکنگ میں انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان پہلے نمبر پر موجود ہیں، بھارت کے لوکیش راہول دوسرے، آسٹریلیا کے ایرن فنچ تیسرے اور قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا چوتھا نمبر ہے۔ آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق بیٹسمینوں کی رینکنگ میں بابر اعظم کا چوتھا نمبر ہے جبکہ جنوبی افریقی اسپنر تبریز شمسی تین درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بولرز کی رینکنگ میں ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں ہے جب کہ افغانستان کے راشد خان بولرز کی فہرست میں ٹاپ پر ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین پوائنٹس ترقی کرکے جنوبی افریقا کے شمس تبریزی بولرز میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ اس کے علاوہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کی آل راؤنڈر کی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پرہیں، بنگلا دیش کے شکیب الحسن دوسرے اور گلین میکسویل کا تیسرا نمبر ہے جب کہ ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔

واضح رہے کہ انگلش بیٹسمین ڈیوڈ میلان پہلے نمبر پر موجود ہیں، ان کے بعد بالترتیب بھارت کے لوکیش راہول، آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ، قومی کپتان بابراعظم اور آسٹریلیا کے گلین میکسویل دوسری سے پانچویں پوزیشن پر قابض ہیں۔ بولرز کی رینکنگ میں راشد خان پہلے ، تبریز شمسی دوسرے ، مجیب الرحمان تیسرے اور عادل رشید چوتھے نمبر پر ہیں، ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔ خیال رہے کہ آل راونڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی پہلے ، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے جبکہ گلین میکسویل کا تیسرا نمبر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے