اسفندیار ولی

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ کورونا وائرس میں مبتلا

پشاور (پاک صحافت) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ جس کی خبر ان کے خاندانی ذرائع نے دی ہے۔ اور انہوں نے اس وقت خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی کے بیٹے ایمل ولی خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے والد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ والد کی طبیعت گزشتہ کئی روز سے خراب تھی جس کی وجہ سے کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو کہ پازیٹیو آیا ہے۔ اسفندیار ولی کے بیٹے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے والد کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔

دوسری جانب خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال اسفندیار ولی نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے جبکہ ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد اسپتال منتقل ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن نے خط لکھا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے