معاون خصوصی

پی ڈی ایم بیانیے کی سیاسی موت واضح دکھائی دے رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم بیانیے کی سیاسی موت واضح دکھائی دے رہی ہے، ان کا کہنا ہے کہ  پی ڈی ایم کو  کو سینیٹ میں بھی شکست کے آثار نظر آنا شروع ہوگئے۔ فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ارچ قریب آرہا ہے، شاہی خاندان کا وطیرہ رہا ہے باہر جانے کے لیے کوئی سہارا لیا جائے، یہ اسی سوچ کی عکاسی لگ رہی ہے جو کہتے تھے جینا مرنا پاکستان میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات و نشریات برائے پنجاب فردوس عاشق اعوا ن نے اپنے حالیہ بیان میں مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ  امید کرتی ہوں اس کے لیے ظل سبحانی کی جعلی رپورٹس نہیں آئیں گی، امید ہے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے سرجری پاکستان میں کرائیں گی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پہلے تو یہ پتا چلنا چاہیے کہ دماغ کی سرجری ہے یا آنکھوں کی، شاید ان کو عوام نظر نہیں آئے اس لیے آنکھوں کی سرجری کرانا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ  مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز  نے بھی بیماری اور علاج کی صورت میں بیرون ملک جانے کا اشارہ دیا تھا، تاہم انہوں نے اپنے واضاحتی بیان میں اس کی مخالفت کردی اور کہا کہ میں اس حکومت سے کوئی درخواست نہیں کروں گی کہ میرا نام ای سی ایل سے نکالے ،مریم باہر نہیں جائے گی، آپ کو جانا پڑے گا، میری چھوٹی سے سرجری ہونی ہے جو پاکستان میں نہیں ہوسکتی،  مجھے کہیں نہیں جانا ، پاکستان میں ہی رہنا ہے ، میرے گھر پر آ کر بھی کوئی پیشکش کرے تو پاکستان سے باہر نہیں جاؤں گی۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے