کراچی (پاک صحافت) کیا آپ جانتے ہیں کہ سیاہ زیتوں میں وٹامن اے کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے، جو آنکھوں کے لئے انتہائی مفید ہوتی ہے، ماہرین صحت کے مطابق وٹامن کی یہ قسم آنکھوں کی بینائی کو بھی بڑھاتی ہے۔ اس کے علاوہ سیاہ زیتون میں ترش اجزا کی بڑی مقدار ہوتی ہے جو جلد اور بالوں کے لیے مفید بہت ہوتی ہے اور ان میں تازگی پیدا کرتی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق سیاہ زیتون کے روزانہ چند دانے کھانے سے بال چمکدار ہوتے ہیں اور جلد پر نشانات ختم ہو جاتے ہیں۔ اگر کسی کے ساتھ ہاضمے کا مسئلہ ہے تو اس کے لئے بھی سیاہ زیتون انتہائی مفید ہے۔ سیاہ زیتون میں شامل غذائی ریشے آنتوں کی نقل و حرکت کو بہتر بنانے، قبض، اپھارہ اور گیس کے امکانات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاہ زیتون میں ایسے اجزا بھی پائے جاتے ہیں جو درد ختم کرنے میں معاون ہوتے ہیں، مختلف سائنسی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا ہے کہ سیاہ زیتون کے دانے درد ختم کرنے میں اتنے ہی مفید ہوتے ہیں جتنی ایک درد کش گولی ہوتی ہے۔ یاد رہے کہ سیاہ زیتوں دل کی صحت کے لئے بھی انتہائی مفید ہے۔ لیکن خیال رہے کہ سیاہ زیتون کا استعمال اعتدال سے ہی کرنا چاہئے ۔