موسم سرما کی سوغات

صحت مند رہنے کے لئے ایک دن میں کتنی مونگ پھلی کھاسکتے ہیں؟ ماہرین نے بتادیا

کراچی (پاک صحافت) ہر موسم کی ایک سوغات ضرور ہوتی ہے، اسی طرح موسم سرما کی سوغات مونگ پھلی ہے، موسم سرما آتے ہی مونگ پھلی کی مانگ بھی بڑھ جاتی ہے۔ جی ہاں موسم سرما کے دوران تقریبا ہر گھر میں مونگ پھلی کھائی جاتی ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں صحت مند رہنے کے لئے زیادہ زیادہ کتنی مونگ پھلی کھاسکتے ہیں؟

اسی حوالے سے ماہرین نے ایک رپورٹ تیار کی ہے،  غذائی ماہرین کے مطابق صحت مند رہنے کے لیے عام انسان ایک دن میں ایک مُٹھی مونگ پھلی کھا سکتا ہے اور اگر آپ کو ‘پینٹ بٹر’ پسند ہے تو آپ ایک دن میں ڈیڑھ ٹیبل اسپون پینٹ بٹر کھا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ مونگ پھلی کھانے کے اوقات سے متعلق  ماہرین کا کہنا ہے کہ مونگ پھلی کھانے کا بہترین وقت صبح اور دوپہر ہے لیکن آپ مونگ پھلی کو شام میں اسنیکس کے طور پر کھا سکتے ہیں۔ اس طرح ماہرین کا کہنا ہے کہ مونگ پھلی کو رات کے کھانے کے وقت یا بستر پر لیٹنے سے پہلے کھانا درست نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے