سراج الحق

پی ٹی آئی نے انڈے، کٹے اور مرغیوں کی بنیاد پر سیاست کی۔ سراج الحق

جھنگ (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی نے چار سال انڈے، کٹے اور مرغیوں کی بنیاد پر سیاست کی، سابقہ حکومت کی نااہلی و نالائقی کی وجہ سے ملک تباہ ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے جھنگ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر بیچنے میں مشرف، عمران خان اور شہباز شریف تک سب شامل ہیں۔ حکمرانوں نے کشمیر کا سودا کرکے ملک و قوم کے ساتھ غداری کی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں انقلاب کے لیے کوشش کر رہی ہے۔ آج ہماری قسمت کے فیصلے آئی ایم ایف کے دفاتر میں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا بابو آ کر پیٹرول، ڈیزل، چائے، گڑ اور گندم کی قیمت طے کرتا ہے۔ عوام سے کہتا ہوں کہ 75 سال سے دھوکا دینے والوں کی باتوں میں نہ آنا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے