مریم نواز

21 اکتوبر کو پاکستان کی خوش حالی واپس آ رہی ہے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کا اپنے والد، سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق کہنا ہے کہ 21 اکتوبر کو پاکستان کی خوش حالی واپس آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو اقتدار سے نکالا تو ملک سے امن و سکون بھی نکل گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیرِ صدارت ن لیگ اقلیتی ونگ کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مسیحی، سکھ اور ہندو برادری کے نمائندوں اور عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف عوام اور ملک کو مشکلات سے نکالنے آ رہے ہیں، 21 اکتوبر کو پاکستان کے اچھے دِن واپس آ رہے ہیں، اِن شاء اللہ 21 اکتوبر کو مہنگائی میں کمی واپس آ رہی ہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز کا کہنا تھا کہ 2013ء سے 2018ء تک نوازشریف دور میں مہنگائی کنٹرول میں رہی، نوازشریف کو نکالا تو ملک سے ترقی اور خوش حالی بھی نکل گئی۔ اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ مینارِ پاکستان پر مل کر پاکستان کی ترقی کا عہد کریں گے، پاکستان کے نوجوانوں کو مذموم مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا، آگ اور خون کی ندیاں بہائی گئیں، اللہ تعالی کے فضل سے تمام سازشی کردار اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں، سب کچھ بھلا کر پاکستان کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے