شہباز شریف

نواز دور میں مہنگائی کم ترین جبکہ ترقی بلند ترین  شرح پر تھی، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے صدر وسابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے دور میں مہنگائی سب سے کم ترین جبکہ ترقی تاریخ کی بلند ترین شرح پر تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ سیاست پر ریاست کو ترجیح دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیٹے، حمزہ شہباز کے ہمراہ لاہور، پنجاب ٹریڈرز ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملکی مجموعی صورتحال اور معیشت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر تاجروں نے درپیش معاشی مشکلات سے متعلق شہبازشریف کو آگاہ کیا۔ شہباز شریف نے تاجروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ نوازشریف معاشی مشکلات کےحل کا ایجنڈا دیں گے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ سیاست پر ریاست کو ترجیح دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

او آئی سی سربراہی اجلاس، اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 15ویں او آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے