اقتصادی رابطہ کمیٹی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے متعدد منصوبوں کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) ای سی سی کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے متعدد منصوبوں کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آئی بی کے لیے 25 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز کی منظوری دے دی جبکہ سبسڈی گرانٹ ایگریمنٹ اور انفراسٹرکچر پراجیکٹ کے لیے وزارت خزانہ کی سمری بھی منظور ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق درآمدی یوریا کی فروخت کے طریقہ کار سے متعلق سمری مشروط طور پر منظور کر لی گئی، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن کے لیے 3 ارب 56 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کے لیے بھی 10 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے