چیئرمین پی ٹی آئی کی بے ایمانی پر کوئی شک نہیں، تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے خلاف توشہ خانہ کیس کا تحریری حکم نامہ کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے تحریری حکم نامہ میں  کہا کہ توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کا ریکارڈ جھوٹا ثابت ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی کی بے ایمانی پر کوئی شک نہیں، ان کو 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے اور ان پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، جرمانہ نہ بھرا تو 6 ماہ مزید قید کی سزا سنائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے 4 صفات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کی جانب سے کیس قابل سماعت ہونے کی درخواست پر کسی نے بحث نہیں کی، 5 مئی اور 8 جولائی کو قابلِ سماعت ہونے کے دلائل پر درخواست مسترد کی جاتی ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شکایت کنندہ نے تسلی بخش شواہد پیش کیے، شکایت کنندہ کے دیے شواہد سے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف الزامات ثابت ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ جج نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جان بوجھ کر جھوٹ بولا، انہوں نے توشہ خانہ سے حاصل تحائف کی معلومات دینے میں چیٹ کیا، ان کی معلومات بعد میں غلط ثابت ہوئیں، سابق وزیرِ اعظم کی بدنیتی بغیر کسی شک و شبے کے ظاہر ہو گئی ہے، ان کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت سزا دی جاتی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف بھرپور شواہد موجود ہیں، ان کے خلاف جرم ثابت ہو گیا ہے، وہ غلط بیانی کر کے کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے،انہوں  نے قومی خزانے سے فوائد اٹھائے اور جان بوجھ کر چھپایا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے