سراج الحق

افغانستان سے نکلنے والے غیرملکیوں کو پاکستان میں بسانا انتہائی خطرناک اقدام ہے۔ سراج الحق

پشاور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ افغانستان سے نکلنے والے نیٹو فورسز اور غیرملکیوں کو پاکستان کے مختلف شہروں میں بسانا کورونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک اور نقصان دہ اقدام ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے پشاور میں یوم تاسیس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو فورسز اور غیرملکیوں کو پاکستان میں بسانے کا فیصلہ کہاں اور کس نے کیا ہے؟ اور اس کے پیچھے کیا مقاصد ہیں؟

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے اڈے دئیے تھے جس سے 70 ہزار پاکستانی پرائی جنگ کا ایندھن بن گئے موجودہ حکومت شہر حوالے کر کے اپنی قوم کو کس عذاب میں مبتلا کرنا چاہتی ہے؟ خطے سے امریکا کی مکمل واپسی تک امن قائم نہیں ہو سکتا، پاکستان کے اس فیصلے کے نتائج خطرناک ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا سونامی تین سال میں ناکامی، بدنامی اور غلامی بن چکا ہے۔ پی ٹی آئی دعووں کے پہاڑوں سے مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن نکلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے