حمزہ شہباز

عمران خان سے آئین و قانون کی فتح ہضم نہیں ہو رہی، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے عمران خان کے خطاب پر درعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اقتدار کی ہوس میں ملک کی خارجہ پالیسی پر بھی ڈرون حملہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے آئین و قانون کی فتح ہضم نہیں ہو رہی۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا قوم کو آخری لیکچر تاریخی حقائق کو مسخ کرنے اور قوم کو مزید تقسیم و گمراہ کرنے کی بھونڈی کوشش تھی۔نے یہ بھی کہا کہ عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے آئین و قانون کی دھجیاں اڑانے کی سازش کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ عمران خان سڑکوں پر نکلیں گے تو انہیں پتا چلے گا کہ انہوں نے ساڑھے تین سالوں میں عوام کا کچومر نکال دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے قوم سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ جو امپورٹڈ حکومت لانے کی کوشش کررہی ہے یہ میں بالکل تسلیم نہیں کروں گا۔

 

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے