رانا ثناء اللہ

آئندہ الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی کو کسی صورت نہیں روکا جا سکتا، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر  اور سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 میں ہمارے خلاف دھاندلی ہوئی، جبکہ 2023 کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کو کسی صورت روکا نہیں جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق  نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، رانا ثناء ﷲ نے کہا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو کسی سے خطرہ نہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی سے متعلق بیان میں انہوں نےکہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی بحال ہوئی تو اس کا فائدہ بھی مسلم لیگ (ن) کو ہوگا۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ نے  نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران پارٹی میں جاری اختلاف سے متعلق تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں نواز شریف کے بیانیے کو مریم نواز لے کر چل رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے