شہباز شریف

انصاف کے ترازو کو ایک لاڈلے کی طرف جھکایا جارہا۔ شہباز شریف

کراچی (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انصاف کے ترازو کو ایک لاڈلے کی طرف جھکایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والی سیاسی شخصیات کو خوش آمدید کہتے ہیں، ترقی اور خوشحالی کے سفر میں سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ انتخابات میں کامیابی کے لیے بھرپور محنت کی ہے۔ الیکشن کی آمد آمد ہے، ہار جیت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ  کوشش اور محنت کرنا ہمارا بنیادی فرض ہے، سندھ سے بڑی تعداد میں دوستوں نے (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کی، سندھ میں مسلم لیگ (ن) دوبارہ ایک طاقتور جماعت بننے جارہی ہے، سندھ سے بڑی تعداد میں لوگ ن لیگ میں شامل ہوئے۔ نوازشریف پر اعتماد کرنے والوں کے شانہ بشانہ چلیں گے۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ نواز شریف پر اعتماد کرنے والوں کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق فیکٹ کی بنیاد پر فیصلہ دیا تھا، 2018 میں آر ٹی ایس نے ن لیگ اور دیگر جماعتوں کا مینڈیٹ چھینا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم عدلیہ سے انصاف پر مبنی فیصلوں کی توقع کرتی ہے، ایسے فیصلوں جہاں سے طرف داری کی بو آتی ہے نہیں ہونے چاہیئے، ایک لاڈلے کو بیٹھا کر 4 سال حکومت کراکر معیشت کی تباہی کی گئی، لاڈلہ کون ہے، لاڈلہ وہ ہے جس کو عدالت میں کہا جاتا ہے گڈ ٹو سی یو۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے