بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو چاہتی ہے الیکشن فوری ہوں۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو چاہتی ہے الیکشن فوری ہوں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام دیکھ لیں ان کے احتساب سے کون بھاگ رہا ہے، جب تک الیکشن کی تاریخ کا نوٹیفکیشن نہیں آتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، عوام بیروزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے تکلیف میں ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ کوئی حلقہ بندیوں کی بات کرتا ہے، کوئی کہتا ہے موسم ٹھنڈا ہوگا، تمام بلدیاتی نمائندے چیف الیکشن کمشنر اور نگراں وزیراعلی سندھ کو خط بھیج رہے ہیں، بلدیاتی نمائندے خود جائزہ لیں کہ کون سے اچھے افسران ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام بلدیاتی نمائندوں کی شکایت ہے کہ وسائل کم ہیں۔ پیپلزپارٹی کا نعرہ روٹی کپڑا اور مکان ہے جس کی آج شدید ضرورت ہے۔ ہم اپنا حق لینا جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے