صدر عارف علوی

جنرل (ر) باجوہ نے عمران کی سینیٹ اور انتخابات میں مدد کی، صدر مملکت کا انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انکشاف کیا ہے کہ (ر) جنرل باجوہ اور ان کی ٹیم نے سینیٹ میں عمران خان کی مدد کی اور انہوں نے الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کی مدد کی۔ صدر مملکت کا کہنا ہے کہ نئی شروعات کیلئے ماضی کو بھول جائیں اور معاف کردیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے کہا کہ اگر فوج نے سیاست چھوڑ دی ہے تو اب وقت آچکا ہے کہ سیاست دان معاملات کو اپنے کنٹرول میں لے لیں۔ انہوں نے کہا، ’آپ (سیاست دان) ایسے حالات پیدا کر دیں کہ جن میں آپ کو اِن (فوج) کی طرف نہ بھاگنا پڑے۔‘ ملک کو مشکل وقت کا سامنا ہے، ہمیں چاہیے کہ ایک نئی شروعات کیلئے ماضی کو بھول جائیں اور لوگوں کو معاف کر دیں، آئیں ایسا ملک بنائیں جس کے ہم مستحق ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں نے آمر کو آئین میں تبدیلی کرنے کی اجازت دینے کے لیے فیصلے سنائے، انہوں نے ریکو ڈک کا حوالہ دیا جس کی وجہ سے پاکستان کو 7 ارب ڈالرز کا جرمانہ ادا کرنا پڑا۔ خیال رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی جانب سے بھارت کو دیے گئے جواب کے حوالے سے صدر علوی نے کہا کہ وزیر خارجہ نے درست کام کیا ہے، انہوں نے کہا کہ گلوبل آرڈر (دنیا کا نظام) ذاتی مفادات پرمبنی ہے، بلاول صاحب نے اچھا جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے