سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک

بنوں (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملے میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوا، شہید سپاہی محمد وسیم کا تعلق خیرپور سے تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے