عطا تارڑ

عمران خان کو دو ہی کام آتے ہیں بھاگنا اور چھپنا۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان دو کام اچھی طرح کرتے ہیں جو مشکل وقت میں بھاگنا اور چھپنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ تحریک میں عمران خان کہیں نظر نہیں آئے، وہ عدلیہ بحالی تحریک میں روپوش رہا، یہ چھپ کر بہانوں سے اپنا وقت گزار رہے ہیں، توشہ خانہ کیس میں آپ آ نہیں سکتے تو ویڈیو لنک سے بیان ریکارڈ کرا دیتے۔ عمران خان ہر کیس میں تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں، ان کو مشکل وقت میں صرف چھپنا اور بھاگنا نظر آتا ہے، انہوں نے حلف میں غلط بیانی کی اس کی سزا نااہلی ہے، جیل بھرو تحریک عدالتوں سے استثنیٰ کی تحریک میں بدل گئی ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ مسٹر جیل بھرو تحریک عدالتوں سے اسٹے آرڈر لینے کا ماسٹر ہے، آپ اپنے بچے ڈکلیئر نہیں کرتے تو آپ صادق و امین نہیں رہتے، کیا عثمان بزدار کو بشری بی بی نے وزیراعلی پنجاب نہیں لگایا تھا، پوسٹنگ اور ٹھیکوں میں یہ کمیشن لیتے تھے۔ فرح گوگی کے اکاؤنٹ میں ایک شخص نے 754 ٹرانزیکشن کی ہیں، 86 کروڑ 39 لاکھ روپے ان کے اکاؤنٹ میں کیش جمع کرایا گیا، تین سال میں کس کاروبار سے 1.6 ارب روپے منافع آیا ہے، فرح گوگی کے اثاثے تین کروڑ روپے سے 1.6 ارب روپے کیسے ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ فرح گوگی کے اکاؤنٹ میں کیش جمع ہوتا تھا، انہوں نے 10 سے 12 اکاؤنٹ کیش جمع کرانے کے لیے بنائے، تمام کیش بوائے 30 سے 40 ہزار روپے کے ملازمین تھے، عمران خان اور وہ اس میں حصہ دار تھے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے