عمران اشرف

عمران اشرف نے اپنے حسن اخلاق سے مداحوں کے دل جیت لیے

کراچی (پاک صحافت)  پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار عمران اشرف نے اپنے حسن اخلاق سے مداحوں کے دل جیت لئے۔  خیال رہے کہ عمران خان اشرف حسن اخلاق   کی وجہ سے بہت مشہور ہیں۔  یاد رہے کہ حال ہی میں عمران اشرف کی اپنی ایک مداح کو آٹو گراف دیتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں اداکار ایک بلڈنگ کے نیچےکھڑے نظرآرہے ہیں اور ان کی ایک مداح اپنے گھر کی بالکنی سے تین دوپٹے باندھ کر آٹوگراف لینے کے لیے اپنی نوٹ بک نیچے ان تک پہنچاتی ہے۔ عمران اشرف نے اس مداح کو بالکل مایوس نہیں کیا اور اس کی نوٹ بک لے کر اسکا نام پوچھا اور آٹوگراف دے کر نوٹ بک واپس اوپر پہنچا دی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف قسم کے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ’عمران بھائی ایک ہی دل ہے کتنی بار جیتو گے‘۔ایک اور صارف نے عمران اشرف کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’ماشاءاللہ، یہ بہت ہی عاجز انسان ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے