چوہدری پرویز الہی

اسمبلیاں توڑنا ملک اور معیشت کیلئے نقصان دہ ہوگا، پرویز الہی

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی توڑنے سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ  اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کر کے عمران خان کو دے چکا ہوں مگر اسمبلیاں توڑنا ملک اور معیشت کیلئے نقصان دہ ہوگا۔اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے کہ وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتیں چلتی رہیں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ  سولو فلائٹ نواز شریف بھی کرتے تھے سو فارغ ہو گئے، جنرل فیض حمید ڈنڈی نہ مارتے تو عمران خان کسی کو جیلوں میں بھی بند نہ کراتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عثمان بزدار نے پنجاب کا بیڑا غرق کر دیا تھا، میں نے چار ماہ میں سب ٹھیک کیا ، ایک دن آرام نہیں کیا مگر اب اوپر سے ڈنڈا چل گیا تو چل گیا۔

واضح رہے کہ انٹرویو کے دوران پرویز الہی نے  چوہدری شجاعت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ ان کے ساتھ ہی پڑھا۔انہوں  نے نواز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ سے کہا تھا کہ شہباز سے نواز شریف بہتر ہیں، نواز شریف اور مریم میں سیاست کو دور تک دیکھنے کی صلاحیت ہے اور اسی لیے ان کا احترام بھی کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے