حمزہ شہباز

عام آدمی پر کسی قسم کا بوجھ نہ ڈالا جائے، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہاز نے کہا ہے کہ عام آدمی پر کسی قسم کا بوجھ نہ ڈالا جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پسے ہوئے طبقے کی مشکلات کم کرنا ہماری ترجیح ہے، نئے ٹیکس لگانے کی بجائے عام آدمی کو ریلیف دینے پر فوکس کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیرِ صدارت ریسورس موبلائزیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ نے وسائل میں اضافے کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہدایت دیں۔ خیال رہے کہ حمزہ شہباز شریف نے مہنگائی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بجٹ میں عام آدمی پر نئے ٹیکس لگانے کی تجاویز مسترد کردیں ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں صوبائی وزراء سردار اویس احمد خان لغاری، عطا تارڑ، خواجہ سلمان رفیق، اراکین پنجاب اسمبلی میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، ذیشان رفیق، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ، سیکرٹریز خزانہ، لوکل گورنمنٹ، ایکسائز ، پنجاب ریونیو ، ماہرین اقتصادیات  اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے