ترجمان دفتر خارجہ

اُن ممالک سے رابطے میں ہیں جہاں سے بھارت دہشتگردی کراتا رہا، ترجمان

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، اُن ممالک سے رابطے میں ہیں جہاں سے بھارت دہشتگردی کراتا رہا۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان کو جن دہشتگرد عناصر سے خطرہ ہے وہ افغانستان میں چھپے ہیں، ہم نے افغانستان کو اس حوالے سے ثبوت بھی فراہم کیے ہیں۔ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی بیلجیئم میں ہیں، وزیرِ خارجہ کل وزراء کے انڈو پیسفک فورم میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے وزیرِ خارجہ نے 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کیا، ایرانی وزیرِ خارجہ نے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، آرمی چیف اور دیگر سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی حکام سے اچھی کمیونیکیشن ہوئی ہے، ایرانی وزیرِ خارجہ کا دورہ پاکستان کامیاب رہا، دونوں ممالک نے مل کر دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ ایران میں پاکستانیوں کا قتل غیر انسانی ہے، پاکستان اور ایران نے اس عمل کی مذمت کی ہے، کل ان پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان آگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے قتل سے متعلق ایران سے قریبی رابطے میں ہیں، توقع ہے کہ ایران اس واقعے کی تحقیقات کے بعد پاکستان کو معلومات دے گا، گزشتہ ہفتے سیکریٹری خارجہ نے پاکستانی شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھارتی شہریوں کے ملوث ہونے کے ثبوت دیے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے