مسلم لیگ ن

الیکشن کی تاریخ تبدیل کیے بغیر شیڈول میں ترمیم کی جائے، ن لیگ کامطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن سے 8 فروری کی پولنگ کی تاریخ تبدیل کیے بغیر الیکشن شیڈول میں ترمیم کا مطالبہ کر دیا۔ رہنما مسلم لیگ ن اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مراسلہ بھیج دیا۔ اسحاق ڈار کے مراسلے کے ذریعے مسلم لیگ ن نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے لیے الیکشن کمیشن سے 2 روز کی توسیع مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے لیے صرف 3 دن دیے گئے ہیں جبکہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے 7 دن مختص کیے گئے ہیں۔ مراسلے میں الیکشن کمیشن سے کہا گیا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی کے ساتھ مختلف دستاویزات بھی جمع کرانا ہوتی ہیں، کاغذاتِ نامزدگی کے ساتھ مختلف سرکاری محکموں کے این او سی بھی منسلک کرنا ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے مراسلے میں کہا ہے کہ دستاویزات مکمل کرنے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے، دستاویزات مکمل نہ ہونے پر کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہو جاتے ہیں۔ مراسلے میں ن لیگ کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ امیدواروں کی سہولت کے لیے الیکشن کمیشن کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 دن کی توسیع کرے۔ اسحاق ڈارکے مراسلے میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن 8 فروری کی پولنگ کی تاریخ تبدیل کیے بغیر الیکشن شیڈول میں ترمیم کرے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے