شہبازشریف

قوم مادر ملت کے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی خدمات اور احسانات کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی، ان کی جہد مسلسل ناقابل فراموش ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 55 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ کی قیام پاکستان، بانی پاکستان اور تعمیر پاکستان کے لئے عظیم خدمات پر انہیں پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ محترمہ فاطمہ جناحؒ، قائداعظم محمد علی جناحؒ کی بہن ہی نہیں بلکہ ان کی فکری وراثت کی بھی امین تھیں، ان کی زندگی کا بیش تر حصہ اپنے عظیم بھائی کی رفاقت میں بسر ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ قائداعظم کی زندگی کے آخری 19 برس محترمہ فاطمہ جناحؒ لمحہ بہ لمحہ اپنے بھائی کے ساتھ رہیں، انہوں نے اپنے عظیم بھائی کے ساتھ پاکستان کے قیام کی جدوجہد میں بھرپور حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد شدید علیل قائد کی خدمت اور تیمارداری میں دن رات ایک کردیا اور اپنے عظیم بھائی کی وفات کے بعد انھوں نے ان کا مشن آگے بڑھانے کا کام سنبھال لیا۔ اللہ تعالیٰ مادر ملت کے درجات بلند فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے