چاند پر جھونپڑی

کیا واقعی چاند پر ایک پراسرار جھونپڑی موجود ہے؟

بیجنگ (پاک صحافت) سائنسدانوں نے چاند کی سطح پر موجود پراسرار جھونپڑی کا معمہ بالآخر حل کر ہی دیا۔ یاد رہے کہ پچھلے مہینے، چین کے یوٹو-2 روور نے چاند کی اندھیری سمت کی جانب ایک پراسرار چیز دریافت کی تھی، لیکن روور کو یہ معلوم کرنے کے لیے کافی مہینے لگے کہ یہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چاند پر موجود اس “پراسرار جھونپڑی” کو آخر کار چین کے یوٹو-2 روور نے قریب سے اس وقت دیکھا جب وہ اس تک پہنچنے کی کوشش میں لڑکھڑا گیا۔ یکن، نتیجے نے سائنس دانوں کو مایوس کیا، کیونکہ دھندلی کیوب نما یہ چیز جسے چاند پر جھونپڑی سمجھا جارہا تھا ایک چٹان نکلی۔

واضح رہے کہ چینی سائنس دانوں نے روور کے لیے نئی حکمت عملی تیار کی ہے کہ وہ چاند کی سطح پر سفر کر سکے اور اس چیز تک تیزی سے پہنچ سکے۔ بہر حال، اس چٹان کو اپنے اردگرد موجود چٹان کے ٹکڑوں کی بدولت “جیڈ خرگوش” کا عرفی نام دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یوٹو-2  روور اب چٹان کے اور بھی قریب جائے گا تاکہ اس کا تجزیہ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل، 3 مئی کو روانہ ہوگا

(پاک صحافت) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے