بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کیجانب سے سانحہ مری پر جوڈیشل انکوائری بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سانحہ مری کے ذمہ داروں کو بے نقاب کرنے کے لئے جوڈیشل انکوائری بنایا جائے تاکہ غفلت برتنے والے وزرا اور افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی کوئی حادثہ ہوتا ہے تو موجودہ حکومت متاثرہ لوگوں کو مورد الزام ٹھہراتی ہے۔ پورے اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ سانحہ مری پر جوڈیشل انکوائری بنایا جائے۔ مری واقعہ کا جو بھی ذمہ دار ہے اس کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ مری کے وقت وزیراعلیٰ پنجاب پی ٹی آئی کی میٹنگ میں مصروف تھے، جب معاملہ مینج ہوگیا تو وزیراعلیٰ پنجاب نے مری کا فضائی دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلی حقیقی عوامی نمائندے ہوتے تو فوری موقع پر پہنچتے، سانحہ مری پر وزراء کی سیاست کو بند ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے عملی اقدامات پر کام شروع ہوچکا، گوہر اعجاز

(پاک صحافت) سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ سعودی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے