نوازشریف

نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل کرنے کا تحریری نوٹیفکیشن جاری

لاہور (پاک صحافت) نگراں پنجاب کابینہ نے نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل کرنے کا تحریری نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریری حکم ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب شکیل احمد کی طرف سے جاری کیا گیا، تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیراعلی اور کابینہ ارکان کی منظوری کے بعد نوازشریف کی سزا معطل کی جاتی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نواز شریف نے سزا معطل کرانے کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست دی، نگران وزیراعلی نے درخواست کا جائزہ لینے کیلئے نگران وزرا پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی، کمیٹی نے نوازشریف کے وکلا امجد پرویز اور عطا تارڑ کو شنوائی کا موقع دیا۔

تحریری حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ معالج کے مطابق نوازشریف کی طبیعت ابھی مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہے اور وہ جیل نہیں کاٹ سکتے، اسی معاملے پر صوبائی وزرا، بیوروکریٹس، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور دیگر پر مشتمل کمیٹی نے سفارشات تیار کیں۔

کمیٹی نے ماضی کی مثالوں اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نوازشریف کی سزا معطل کرنے کی سفارش کی، نگران وزیراعلی محسن نقوی نے کمیٹی ک سفارشات کو منظور کرنے کا حکم جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے