کیا آپ جی میل پر تمام ای میلز بیک وقت ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ جانتے ہیں؟

کراچی (پاک صحافت)  جی میل پر تمام ای میلز بیک وقت ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ جانتے ہیں؟ اگر جواب ناں میں ہے تو آہئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر جی میل کو اوپن کریں اور پھر سلیکٹ باکس پر کلک کریں۔ ایسا کرنے کے بعد All 50 conversations on this page are selected میسج کے برابر میں تمام ای میلز کو سلیکٹ کرنے کا آپشن ہوگا۔

اس پر کلک کرکے ڈیلیٹ کا بٹن دبائیں، آپ کا ان باکس مکمل طور پر خالی ہوجائے گا۔ ریڈ ای میلز ڈیلیٹ کرنے کے لئے کمپیوٹر پر جی میل اوپن کرکے سرچ بار پر label:read لکھ کر سرچ کریں تو وہ تمام ای میلز اسکرین پر آجائیں گی جن کو اب تک پڑھ چکے ہیں۔ اس کے بعد سلیکٹ باکس پر کلک کرکے تمام ای میلز کو ڈیلیٹ کردیں۔ یہی طریقہ کار ان ای میلز کے لیے بھی اپنایا جاسکتا ہے جن کو کھولا نہیں گیا بس سرچ بار پر label:unread سرچ کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ مخصوص کانٹیکٹ کی ای میلز ڈیلیٹ کرنے کے لیئے جی میل کی سرچ بار پر اس کانٹیکٹ کا ای میل ایڈریس درج کریں جس کی ای میلز ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد سلیکٹ باکس پر کلک کرکے تمام ای میلز کو ڈیلیٹ کردیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ

(پاک صحافت) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آئی کیوب قمر چاند پر روانہ ہو گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے