ویڈیو شیئرنگ ایپ

ٹک ٹاک میں بڑی تبدیلی، 3 منٹ کی ویڈیو اپلوڈ کرنے کی سہولت متعارف

بیجنگ (پاک صحافت) نوجوانوں کی مقبول ترین شارٹ ویڈیو شیئر نگ ایپ ٹک ٹاک میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے، کمپنی کے مطابق  اب تک ٹک ٹاک میں ایک منٹ سے زیادہ طویل پوسٹ نہیں کی جاسکتی تھی مگر اب یہ دورانیہ 3 منٹ کا کردیا گیا ہے۔ طویل ویڈیوز کا فیچر آنے والے ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی مقبولیت کا راز اس کی چند سیکنڈ کی ویڈیوز ہیں، مگر اب کمپنی نے طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کی سہولت متعارف کرادی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ طویل ویڈیوز سے کریٹیرز کو وہ مواد زیادہ بہتر بنانے میں مدد ملے گی جو محدود وقت کے باعث زیادہ متاثرکن نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک کی جانب سے ٹک ٹاک کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس کے ریکومینڈیشن الگورتھم میں طویل کلپس سے کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ تاہم یہ واضح ہے کہ زیادہ طویل ویڈیو دیکھنے کا مطلب ایپ پر زیادہ وقت بھی گزارنا ہے اور وقت کے ساتھ مختصر وائرل ویڈیوز کی تعداد میں کمی بھی آسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے