پی ٹی آئی

تحریک انصاف کے رہنما پولیس کے ہاتھوں گرفتار

کراچی (پاک صحافت) تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو سندھ پولیس نے ہراسانی اور فائرنگ کے مقدمے میں گرفتار کرلیا ہے۔ ان کو اس سے قبل بھی اس طرح کے مقدمے میں گرفتار کیا جاچکا تھا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو سندھ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ان پر دو سال قبل ایک پولنگ اسٹیشن پر حملے کا الزام ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے ان پر ووٹرز کو ہراساں کرنے اور فائرنگ کرنے کا الزام عائد کرکے ان کے خلاف ایک آئی آر درج کروائی تھی جس کے تحت انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

حلیم عادل شیخ اس وقت پولیس کی حراست میں جناح اسپتال کراچی میں زیر علاج ہیں۔ انہیں اس سے قبل بھی دو مقدمات میں گرفتار کیا جاچکا تھا اور اب ایک بار پھر پولیس نے حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے